• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

وفاق اور صوبے گندم کے بقایاجات کی مد میں پاسکو کے 194 ارب روپے کے نادہندہ نکلے

شائع November 7, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

وفاق اور صوبےگندم کے بقایاجات کی مد میں پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ ( پاسکو) کے 194ارب روپے کے نادہندہ نکلے، وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ پر پاسکو کے سب سے زیادہ 91 ارب 28 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کو 37 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاسکو کو 32 ارب 46 کروڑ روپے دینے ہیں جبکہ سندھ حکومت پر پاسکو کے17 ارب 46 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے پاسکو کو 10 ارب 9 کروڑ روپےکی ادائیگی کرنی ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت نے پاسکو کو 4 ارب 13 کروڑ روپے دینے ہیں، پاک فوج پر بھی پاسکو کے ایک ارب 84 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاسکو، کاشت کاروں سے خریداری کے بعد سالانہ طلب کی بنیاد پر وفاقی، صوبائی حکومتوں اور اداروں کو گندم فراہم کرتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024