• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسلام آباد: نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

شائع November 8, 2024 اپ ڈیٹ November 9, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپا) کی جانب سے نازیبا اور نامناسب واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کی ایوانِ صدر نے تو ثیق کر دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کے حکم کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ایوانِ صدر نے ملزم حسن علی خان لغاری کی اپیل مسترد کر دی اور وفاقی محتسب کا 10 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم برقرار رکھا۔

شکایت کنندہ سید گلبدن شاہد نے فوسپا میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نے انہیں واٹس ایپ پر نازیبا اور نا مناسب پیغامات بھیجے، تاہم حسن علی لغاری نے الزامات کی تردید کی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی محتسب اعٰلی نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مر تکب قرار دیا اور ملزم پر 10 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کر نے کا حکم صادر کیا جو شکایت کنندہ کو ادا کیے جائیں گے۔

فریقین نے فوسپا کے فیصلے کے خلاف ایوانِ صدر میں اپیلیں دائر کی تھیں، ایوانِ صدر نے فوسپا کے فیصلے کی عکاسی کرتے ہوئے اپیل مسترد کر دی تھی۔

ایوانِ صدر کی جانب سے اس فیصلے کی توثیق سے یہ پیغام دیا گیا کہ فوسپا اور ریاست ہر سطح پر محفوظ اور با عزت کام کی جگہیں فراہم کرنے کے عظم پر قائم ہیں۔

مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی بھی عہدے پر فائز شخص قانون سے بالاتر نہیں اور ہراسانی کے خلاف قانون کا نفاذ سب کے لیے یکساں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024