• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

پنجاب پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد لُنڈ ہلاک

شائع November 8, 2024 اپ ڈیٹ November 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ پنجاب پولیس کی کارروائی کے دوران اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ کچے کے خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران لُنڈ گینگ کا سرغنہ ڈاکو شاہد لُنڈ ہلاک ہو گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ رحیم یار خان اور راجن پور کی پولیس نے کچہ بنگلہ اچھا میں مشترکہ کارروائی کی، حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لنڈ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھا، اس کے خلاف رحیم یار خان اور راجن پور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی کامیاب کارروائی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کچے کے ایریا سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسند عناصر کے خاتمے کا مشن ہے۔

واضح رہے کہ 24 اگست کو حکومت پنجاب نے سندھ اور پنجاب کے کچے کے بڑے علاقے میں کارروائی کرنے والے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی مقررہ قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی تھی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہد، مجیب، وہابہ، غنی بخش احمر عرف شوبی، احمد، عطا اللہ، سبز علی، قبول مطلوب ڈاکو ہیں، مطلوب ڈاکوؤں میں میرا، دریجن، گورا، ثنا اللہ، تنویر اور راہب شر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024