• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

شائع November 11, 2024
— فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کہا ہے کہ اس نے ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کی ٹی وی چینلز بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہیں کر رہے، بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ٹی وی چینلز کو بانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا نے اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں پیمرا نے کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، درخواست گزار نے پیمرا کی جانب سے ایسے کسی حکم سے متعلق ثبوت نہیں دیا۔

معاون وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ وہ کبھی بھی تشریف نہیں لائے، انہوں نے صرف درخواست دائر کرنا ہوتی ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024