• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پنجاب پولیس کا کچے کے علاقے میں دہشتگردوں، ڈاکوؤں کےخلاف ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ

شائع November 13, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

پنجاب پولیس نے دشوار گزار، پہاڑی علاقوں، گنجان آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسندوں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور سے ملاقات کی، وفد نے آئی جی پنجاب کو ادارے کے تیار کردہ مختلف ڈرونز اور ان کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے وفد کو دہشت گردوں، ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے فورس کی ضروریات سے آگاہ کیا، پنجاب پولیس نے جدید سرویلنس و مانیٹرنگ سسٹم اور اسلحہ سے لیس ڈرونز کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی جی پنجاب نےکہا کہ ایمونیشن لے جانے اور گرانے والے ڈرون دہشت گرد و شرپسند عناصر، ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائیوں کا ذریعہ بن سکتے ہیں، ڈرونز کے ذریعے شر پسند عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ، قلع قمع کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے وسیع ایریا کی فضائی سرویلنس، سیکیورٹی و ٹریفک اقدامات بھی یقینی بنانا ممکن ہے، بین الصوبائی چوکیوں پر دہشت گردوں کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچے اور اور دریائی دلدلی علاقوں میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لیے اسلحہ بردار ڈرونز کا حصول زیر غور ہے، لا اینڈ آرڈر کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، اسمارٹ پولیس کے حوالے سے ڈرونز ٹیکنالوجی بے حد معاون ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024