• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی سخت، جناح ٹرمینل جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند

شائع November 13, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ جناح ٹرمینل جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے جناح ٹرمینل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، اسٹار گیٹ سے جناح ٹرمینل آنے والی سڑک اور پہلوان گوٹھ سے ایئر پورٹ آنے والی سڑک پر ناکہ لگایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جناح ٹرمینل جانے والی سڑک بند ہونے سے ماڈل کالونی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

حکام کے مطابق ایئر لائن اسٹاف، مسافروں اور دیگر ملازمین کو ایئر پورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق محلقہ علاقوں سے ایئر پورٹ جانے والے راستوں پر ناکے ہیں یا انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کے لیے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں سیکیورٹی اداروں کے علاوہ پولیس، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے (سی اے اے) ویجی لینس کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے نئے ضابطہ اخلاق پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اجلاس میں ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں آنے والے ملازمین کو بھی دفاتر آتے جاتے چیک کیا جائے گا، ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص ایئرپورٹ جاسکے گا تاہم بزرگ مسافر کی صورت میں 2 افراد کو ساتھ جانے کی اجازت ہوگی، مسافروں کے ساتھ آنے والوں کے لیے ٹکٹ کی کاپی لانا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آہنی دروازوں کی نگرانی پولیس، رینجرز، اے ایس ایف اور سی اے اے کریں گے، ایئرپورٹ کے پاس سے صرف ایئرپورٹ آنے والے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔

پرائیویٹ ٹیکسی کمپنیز کے ڈرائیورز اور گاڑیوں کے ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی، کسی بھی مشتبہ گاڑی کو روکنے کے لیے خصوصی جگہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کی گاڑیوں کے لیے مخصوص لین ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں آنے والے ملازمین کوبھی دفاتر آتے جاتے چیک کیا جائے گا، سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو اپنا آفس کارڈ دکھانا بھی لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو رات گئے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے پر خوکش کار بم حملہ کیا گیا تھا جس میں باشندوں سمیت 3 افراد لقمہ اجل بنے تھے، جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024