• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

وزیر دفاع خواجہ آصف سے لندن میں بدتمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع November 13, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر دفاع خواجہ آصف سے لندن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ویڈیو میں بظاہر وہ کسی کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ ویڈیو بنانے والا انھیں تنگ کررہا ہے اور بدتمیزی کے ساتھ دھمکی بھی دے رہا ہے۔

وزیر دفاع ویڈیو بنانے والے اور ان سے بدتمیزی کرنے والے کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور اسٹیشن پہنچنے پر وہاں سے روانہ ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے کہا تھا کہ ایک جماعت نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، جو پاکستان کے لیے بہت ہی افسوس ناک ہے، اس کلچر کو انہوں (پی ٹی آئی) نے اپنی حکومت کے دوران بھی پروموٹ کیا اور اپوزیشن میں تو اس سے بھی زیادہ فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کے اس کلچر کی بنیاد رکھنا انتہائی بدقسمتی ہے، گاڑیوں کے پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں، تعاقب کر رہے ہیں، ٹماٹر اور انڈے پھینک رہے ہیں، بھئی! اگر آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو کم از کم اس کو اچھے طریقے سے کرو۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024