• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

بنوں: نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا

شائع November 18, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب ڈویژن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے قبضے کے بعد 7 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، مغویوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری طرف، خیبر کے علاقے باڑہ پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ باڑہ برقمبرخیل قومی مرکز تکہ پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ پسپا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسند فرار ہونے میں ہو گئے، تاہم ایک پولیس کانسٹیبل معمولی زخمی ہوا ہے، مزید بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ 17 نومبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024