• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

’ہمیں اسٹیٹس کی ہی سزا مل رہی ہے‘، زرتاج گل کی ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع

شائع November 19, 2024
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل — فائل فوٹو: فیس بک
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل — فائل فوٹو: فیس بک

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنگجانی میں جلسے سے متعلق درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر کی ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل وزیر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے زرتاج گل وزیر کی درخواست ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔

اس کے علاوہ عدالت نے عمر ایوب کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔

جج نے ریمارکس دیے کہ فیصل امین، عمر ایوب کی بھی ضماتیں لگی ہیں، 5 دسمبر کو رکھ لیتے ہیں۔

سردار مصروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2 شریک ملزمان کی مقدمے میں ایک جیسے کردار پر ضمانت منظور ہو چکی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ اسٹیٹس ایک جیسا ہے، ایک ہی دن دیکھ لیتے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں اسٹیٹس کی ہی سزا مل رہی ہے، عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں بالخصوص وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں جبکہ وزیر اعلیٰ نے صحافی برادری کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔

اس کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024