• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر پابندی، انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان کا تحفظات کا اظہار

شائع November 19, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

وفاقی حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک کرنے کے فیصلے پر انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان نے وی پی اینز کی پابندی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متوازن پالیسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 30 نومبر کے بعد غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وی پی اینز کا استعمال پرائیویسی، محفوظ مواصلات، اور آن لائن رسائی کے لیے اہم ہے، حکومت ایسی ریگولیٹری پالیسی بنائے جو معیشت اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وی پی این کے غلط استعمال کو روکیں لیکن صارفین کے لیے رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں، آئی ٹی برآمدات، مالی لین دین، اور تحقیقی کام کے لیے وی پی اینز کے استعمال میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بلاامتیاز پابندیاں معیشت کے لیے اہم شعبوں اور ڈیجیٹل ترقی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، ایسوسی ایشن قومی قوانین کے تحت ذمہ دار ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کرتی ہے۔

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وی پی این کے حوالے سے ایک منصفانہ ریگولیٹری طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، وی پی اینز کے بارے میں سخت پالیسی قانون کی پابندی کرنے والے صارفین کو متاثر کرسکتی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی خدشات کے حل کے لیے ریگولیٹر، سروس فراہم کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون ضروری ہے، ڈیجیٹل آزادیوں، علم کے تبادلے اور تجارت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024