• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

ای سی سی اجلاس: ’ونٹر پیکج‘ کے تحت بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف کی منظوری

شائع November 19, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے سردیوں کے لیے بجلی پیکج کی تحت فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن نے سردیوں کے لیے بجلی پیکج کی سمری پیش کی تھی، پیکج کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا، سردیوں میں بجلی کےفی یونٹ پر26 روپےتک ریلیف ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف دیا جائے گا، اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ پیکج موسم سرما کے3 ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے لیےہوگا، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل، صنعتی صارفین کے لیے ہوگا، پیکج کا اطلاق اضافی 25 فیصد تک یونٹس کے استعمال پر ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا، کمرشل صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ صنعتی صارفین کو 5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکج کے تحت موسم سرما کے 3 ماہ بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

ونٹر پیکج میں گھریلو صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

کمرشل صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 34 فیصد یا 13 روپے 46 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 47 فیصد یا 22 روپے 71 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

صنعتی صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024