• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جاوید شیخ، شاہد اور میرا مقابلہ رہتا تھا، سید نور

شائع November 20, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم ساز سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں جاوید شیخ، شاہد اور ان کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، جس میں ہمیشہ ان کی جیت ہوتی تھی۔

سید نور نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی کی فلم انڈسٹری سمیت حالیہ فلموں پر بھی بات کی اور اداکاروں کے قصے بھی سنائے۔

اسی پروگرام میں انہوں نے اداکارہ صائمہ سے محبت ہوجانے اور شادی کا قصہ بھی بتایا اور یہ انکشاف بھی کیا کہ صائمہ پنجابی نہیں بلکہ پشتون خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق سوات سے ہے۔

سید نور نے بتایا کہ انہیں پہلی بار صائمہ سے فلم ’گھونگھٹ‘ کے سیٹ پر محبت ہوئی، اس سے پہلے انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا لیکن محبت والے جذبات نہیں تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صائمہ نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی، البتہ محبت پہلے انہوں نے شروع کی تھی۔

سید نور کے مطابق فلم کی شوٹنگ کےلیے جاتے ہوئے ایک ہی گاڑی میں سفر کے دوران جب انہوں نے صائمہ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا، تب اداکارہ نے انہیں کہا کہ اب یہ ہاتھ کبھی چھوٹنا نہیں چاہیے اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے سید نور نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 1970 میں فلم سازی کا آغاز کیا اور انہوں نے درجنوں نئے اداکاروں کو فلموں میں متعارف کرایا۔

سید نور نے جاوید شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہیں پیدائشی اداکار قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ اداکاری میں ڈوبے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید شیخ کی پہلی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ تھی جب کہ انہوں نے انہیں دوسری فلم میں کاسٹ کیا اور پھر انہوں نے ہی جاوید شیخ کو مزید فلموں میں بھی کاسٹ کروایا، کیوں کہ وہ بہت اچھے اداکار تھے۔

ان ہی پر بات کرتے ہوئے سید نور نے اعتراف کیا کہ تب ان کے، جاوید شیخ اور اداکار شاہد کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا اور وہ ہی ہمیشہ جیت جاتے تھے۔

سید نور کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ لڑکیاں پھنسانے میں ماہر تھے اور اس مقابلے میں ہمیشہ بازی لے جاتے تھے لیکن جاوید شیخ اور شاہد لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔

ان کے مطابق انہوں نے کبھی کسی لڑکی سے شادی نہیں کی، صرف دوستیاں کیں جب کہ جاوید شیخ اور شاہد لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ وہ انگریزوں کی طرح اس وقت صرف لڑکیوں سے دوستیاں کرتے تھے لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیوں کہ انہیں کسی سے محبت نہیں ہوئی۔

سید نور نے بتایا کہ بعد ازاں انہیں صائمہ سے محبت ہوئی تو انہوں نے ان سے شادی کرلی، جس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024