• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آریان خان کی ہدایت کاری شروع کیے جانے کی تصدیق

شائع November 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ نے تصدیق کی ہے یہ آئندہ سال بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان ان کے لیے ویب سیریز بنائیں گے۔

نیٹ فلیکس انڈیا کی جانب سے مختصر انسٹاگرام پوسٹ میں آریان خان کی ہدایت کاری کرنے کی تصدیق کی گئی۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں آریان خان نے ’نیٹ فلیکس‘ کے لیے ویب سیریز کی ہدایت کاری دیں گے۔

کمپنی کے مطابق نیٹ فلیکس نے آریان کے والد کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ کے ساتھ معاہدہ کرلیا، جس کے تحت آریان خان ویب سیریز کی ہدایت کاری دیں گے۔

نیٹ فلیکس نے بتایا کہ جہاں آریان خان ویب سیریز کی ہدایت کاری دیں گے، وہیں ان کی والدہ گوری خان مذکورہ ویب سیریز کو پروڈیوس کریں گی۔

اگرچہ نیٹ فلیکس کی جانب سے آریان خان کی جانب سے ہدایت کاری شروع کیے جانے کی تصدیق کی گئی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس طرح کی ویب سیریز بنائیں گے۔

پوسٹ کے مطابق آریان خان بولی وڈ انداز کی ویب سیریز کی ہدایت کاری دیں گے، جس سے عندیہ ملتاہے کہ وہ ’ہیرا منڈی اور مرزا پور‘ جیسے انداز میں سیریز بنائیں گے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آریان خان کی ہدایت کردہ ویب سیریز کی کہانی کیا ہوگی اور اس کی کاسٹ میں کون کون اداکار شامل ہوں گے، تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر ویب سیریز کی زیادہ تر کاسٹ نئے اداکاروں پر مبنی ہوگی۔

یہ بھی اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر آریان خان کی ہدایت کردہ ویب سیریز میں ان کی بہن سہانا خان اور والد بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بھارتی میڈیا میں کافی عرصے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ سہانا خان بھی جلد ہی والد شاہ رخ خان کے ہمراہ کسی فلم یا ویب سیریز میں دکھائی دیں گی، وہ پہلے ہی ایک فلم سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔

آریان خان کے حوالے سے بھی چند سال سے چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ جلد ہی بولی وڈ کیریئر شروع کرنے جا رہے ہیں اور یہ چہ مگوئیاں بھی تھیں کہ وہ بطور ہدایت کار کیریئر شروع کریں گے اور اب نیٹ فلیکس نے ان کی ہدایت کاری کی تصدیق کردی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024