سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کتنا اضافہ ہوا؟
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت مزید 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا بھی مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے میں فروخت ہوا۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 623 ڈالر سے بڑھ کر 2 ہزار 631 ڈالر ہو گئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3250 روپے اور 2786 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ مسلسل تین روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مزید 3 ہزار 600 روپے بڑھ گئے تھے۔
18 نومبر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئے تھے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 16 نومبر بروز ہفتہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی تھی۔
2 بار سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد 15 نومبر اس کے نرخ ایک ہزار 300 روپے بڑھ گئے تھے اور فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا تھا۔
14 نومبر کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔
12 نومبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔