• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری

شائع November 21, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آگئی، جس کے بعد اسلام آباد کی طرح راولپنڈی میں بھی دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے، دارالحکومت کو ایک ہزار کنٹینرز کی مدد سے بند کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی احتجاج کی کال کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے، اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 26 نومبر تک ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کے لیے ایک ہزار کنٹینر لگائے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرکےگرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، پولیس نے26 نمبر چنگی کے اطراف گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی جس میں پی ٹی آئی کارکنان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، پولیس کی بھاری نفری مستقل بنیادوں پر 26 نمبر چونگی اور اطراف میں تعینات رہے گی۔

دریں اثنا، محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی خدمات حاصل کرلیں، تینوں اضلاع میں جمعے سے غیرمعینہ مدت تک رینجرز تعینات کی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق راولپنڈی اوراٹک میں رینجرز کے2،2 ونگز اور جہلم میں ایک کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ کر ہدایت کی کہ صوبے کی سرکاری مشینری کا سیاسی استعمال نہ ہونے دیا جائے، سرکاری ملازمین اور خزانہ بھی سیاسی جماعت کے احتجاج کے لیے استعمال میں نہ آئے، مراسلے میں یاد لایا گیا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ احتجاج میں بھی سرکاری وسائل استعمال کیے گئے تھے۔

دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر ممکنہ موبائل اور انٹرنیٹ بندش کے معاملے پر پی ٹی اے کا ردعمل بھی آگیا، پی ٹی اے نے واضح کردیا کہ موبائل یا انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا استحقاق نہیں، سروسز معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے، سروسز معطل کرنے سے متعلق تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024