• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش: سی ویو پرنشان پاکستان مشقوں کا انعقاد

شائع November 22, 2024 اپ ڈیٹ November 22, 2024 12:11am
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کے تحت سی ویو پر نشان پاکستان مشقیں کی گئیں، جس میں تینوں مسلح افواج کے چھاتہ برداروں نے بھی فری فال جمپ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جبکہ پاک فضائیہ کے جنگی ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز رہا۔

ڈان نیوز کےمطابق مشقوں میں میرینز رائفل ڈرل اور پاک افواج کی فضائی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، تینوں مسلح افواج کے چھاتہ برداروں نے بھی فری فال جمپ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش کے تحت ہونے والے شو میں تینوں مسلح افواج نے اپنے جنگی اثاثوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی، پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے جنگی ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز رہا۔

مشقوں میں ایس ایس جی کمانڈوز نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے جمپ لگانے کا پرکشش منظر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے علاوہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، پاک بحریہ کے پیراٹروپرز نے مختلف ممالک کے جھنڈوں جبکہ سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی سے سی ویو پر جمپ لگانے کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاندار ایئرشو کو سراہا اور مسلح افواج کی قربانیوں اور مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔

تینوں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تربیت کودیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر،مندوب ومبصرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 19 نومبر کو شروع ہونے والی عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024، 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں 36 ممالک نے اسٹالز لگائے ہیں جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024