• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلیو اسکائی صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی

شائع November 22, 2024

دنیا بھر میں اچانک مقبولیت پانے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی۔

بلیو اسکائی صارفین کی تعداد میں حالیہ اضافے سے عندیہ ملتا ہے کہ جلد ہی پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی کے پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ جتنا مقبول ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 21 نومبر تک بلیو اسکائی کے صارفین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی تھی۔

بلیو اسکائی کی مقبولیت رواں ماہ نومبر کے آغاز میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہوا جب کہ امریکی انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت میں ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایلون مسک کے امریکی حکومت کا حصہ بننے کے بعد ایکس متنازع ہوگا، اس لیے دنیا بھر کے مختلف بڑے میڈیائی اداروں، انسانی حقوق کے رہنماؤں اور صحافیوں نے ایکس کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

میڈیائی اداروں اور صحافیوں کی جانب سے ایکس کو چھوڑنے کے اعلان کے بعد بلیو اسکائی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کمپنی کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ لاکھوں افراد پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنا رہے ہیں۔

اب کمپنی نے بتایا ہے کہ بلیو اسکائی کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی، تاہم اب بھی اس کے صارفین کی تعداد ’تھریڈز‘ اور ’ایکس‘ جیسے پلیٹ فارمز کے مقابلے انتہائی کم ہے۔

اس وقت تھریڈز کے صارفین کی تعداد 27 کروڑ سے زائد ہے جب کہ ایکس کے صارفین اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں لیکن ماہرین کے مطابق یوں لگتا ہے کہ مستقبل میں بلیو اسکائی کی مقبولیت بڑھ جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024