• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شائع November 23, 2024
— فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

پنجاب بھر میں دفعہ ایک 144 کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہے، آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کا اطلاق 23 سے 25 نومبر تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024