• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

اردن: اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ، 3 پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک

شائع November 24, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

اردن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اردن کے سرکاری خبر ایجنسی ’ پیٹرا ’ نے رپورٹ کیا ہے کہ عمان کے قریبی علاقے ربیحا میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتے ہی اردن کی پولیس کی بھاری نفری نے اسرائیل کے سفارتخانے کو حفاظتی حصار میں لے لیا تھا۔

دو عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں اسرائیلی سفارتخانے کی جانب جاتی ہوئی دیکھی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ شرپسند عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے لہذا عوام گھروں میں ہی موجود رہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024