• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

شائع November 25, 2024
وزیراعظم شہباز شریف مہمان صدر کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایئرپورٹ سے باہرآئے — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف مہمان صدر کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایئرپورٹ سے باہرآئے — فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہبازشریف نور خان ایئربیس پر بیلا روس کے صدرالیگزینڈر لوکاشنکو کا استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم شہبازشریف نور خان ایئربیس پر بیلا روس کے صدرالیگزینڈر لوکاشنکو کا استقبال کیا — فوٹو: اے پی پی
بیلاروس کے صدر کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا— فوٹو: اے پی پی
بیلاروس کے صدر کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا— فوٹو: اے پی پی

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر مہمان صدر کا استقبال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران بیلاروس کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھاکہ بیلاروس اور پاکستان کے مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہم مل کر کام کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔

بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔

اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024