• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

اسلام آباد: دلہا، دلہن کی کنٹینرز کے پس منظر میں فوٹوشوٹ کی ویڈیوز وائرل

شائع November 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنے دینے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کنٹینرز میں نوبیاہتا شادی شدہ جوڑا بھی پھنس گیا۔

فوٹوشوٹ کے لیے راستہ نہ مل پانے یا کسی اچھے مقام تک نہ پہنچ پانے کی وجہ سے شادی شدہ جوڑے نے کنٹینرز کے درمیان ہی فوٹوشوٹ کروا لیا۔

جوڑے کی جانب سے کنٹینرز کے پس منظر میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں دلہا اور دلہن کو عروسی لباس میں ایک جگہ پر کنٹینرز کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں جہاں دلہا اور دلہن کے پس منظر میں کنٹینرز دکھائی دیتے ہیں، وہیں دلہا اور دلہن بھی ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلہا اور دلہن کے ویڈیو شوٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے فوٹوشوٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا۔

لوگوں نے تبصرے کیے کہ کنٹینرز یا دوسری رکاوٹیں ایسے شوٹس کے درمیان حائل نہیں ہوسکتیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے فوٹوشوٹ کو خوبصورت قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ انتظامیہ نے شہر کو کنٹینر سٹی میں تبدیل کردیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں 24 نومبر کو دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور 26 نومبر کی شب تک پی ٹی آئی کارکنان رکاوٹوں کے باوجود شہر کے مرکزی علاقے ’ڈی چوک‘ تک پہنچ چکے تھے۔

دھرنے کے دوران اور مظاہرین کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس، رینجرز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024