• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

فیکٹ چیک: امریکی تجزیہ نگار نے پی ٹی آئی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام نہیں قرار دیا

شائع November 27, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بلوچستان کے سابق نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے امریکی تجزیہ نگار مائیکل کوگل مین کے ایکس پر مبینہ اسکرین شاٹ شیئر کیے جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا گیا، تاہم انہوں نے ایسی پوسٹس نہیں کی اور اسکرین شاٹ جعلی ہیں۔

آئی ویریفائی پاکستان نے پوسٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں فیک قرار دیا ہے۔

دعویٰ

پیر کے روز جان اچکزئی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر واشنگٹن کے ولسن سینٹر کے ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین کے مبینہ اسکرین شاٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شریک لوگوں کی تعداد پر تنقید کی گئی۔

مائیکل کوگل مین کی جانب سے مبینہ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’ پی ٹی آئی کی آخری کال مکمل طور پر ناکام ہوگئی، دو دن میں ایک بھی کارکن اسلام آباد نہیں پہنچا، پاکستان تحریک انصاف اب خفت سے بچنے کے لیے تصویروں کا سہارا لے رہی ہے، نام نہاد انقلاب اپنے آغاز سے قبل ہی ختم ہوگیا۔’

ایکس پر پوسٹ کی تاریخ 23 نومبر اور وقت شام 5 بجے کا ہے۔

اسکرین شاٹ میں مائیکل کوگل مین کو اپنی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اور اس پر لکھتے ہوئے دکھایا گیا’ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی سے منسوب اکاؤنٹس نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی، حتیٰ کہ میرے ٹوئیٹ کے درست ہونے کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا، میں بالکل واضح کہنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں، ان کا احتجاج بامعنی عوامی حمایت حاصل کرنے میں بظاہر ناکام رہا ہے۔’

ایکس پلیٹ فارم پر ان کی اس پوسٹ کی تاریخ 24 نومبر اور وقت رات 8 بجے کا ہے، جان اچکزئی نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ ’پی ٹی آئی کی آخری کال ختم ہوگئی۔‘

مبینہ اسکرین شاٹ کو 2 لاکھ 50 ہزار دفعہ دیکھا گیا اور کئی دفعہ شیئر بھی کیا گیا۔

طریقہ کار

اسکرین شاٹ کے وائرل ہونے، عوام کی جانب سے پی ٹی آئی احتجاج میں نمایاں دلچسپی اور ایک سابق وزیر کے ذریعے غلط معلومات کے ممکنہ پھیلاؤ کی جانچ کر کے دعوے کی سچائی کو سامنے لانے کے لیے فیکٹ چیک کیا گیا۔

اسکرین شاٹ کو غور سے دیکھنے کے بعد آئی ویری فائے کی ٹیم نے ایک غلطی کا مشاہدہ کیا، ایکس پر مائیکل کوگل مین کی مبینہ ایکس پوسٹس میں ’Reposts‘ اور ’quotes‘ کے بجائے ’Retweets‘ اور ’ quotes’ کی اصطلاحات استعمال کی گئی جو کہ ’ایکس‘ سابقہ ’ٹوئیٹر‘ پر استعمال کی جاتی تھی۔

دریں اثنا، جان اچکزئی کی اپنی ایکس پوسٹ میں Reposts’ اور quotes کا آپشن ہی موجود تھا۔

پوسٹس کی جانچ پڑتال کا نتیجہ: گمراہ کن

اس غلطی نے اسکرین شاٹ کے جعلی اور تحریف شدہ ہونے کا اشارہ کیا کیونکہ ایلون مسک کی جانب سے خریدے جانے کے بعد اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان اصطلاحات میں تبدیلی آئی تھی۔

دریں اثنا، مبینہ پوسٹس کی تصدیق کے لیے مائیکل کوگل مین کی ایکس ٹائم لائن کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں اس طرح کی پوسٹس نہیں ملی اور نہ ہی ان کی مجموعی پوسٹس اس قسم کی زبان اور انداز سے مطابقت رکھتی ہیں۔

اس کے بجائے ان کی پوسٹس میں رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کے حوالے سے لکھا گیا۔

اسی طرح ان کی ٹائم لائن کا مزید جائزہ لینے پر ان کی جانب سے پیر کو کی گئی ایک پوسٹ بھی سامنے آئی جس میں اسکرین شاٹ کو فیک قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک اور من گھڑت پوسٹ ہے، دونوں ٹوئیٹس فیک ہیں، میں اس طرح کی کوئی بات نہیں کی۔’

لہذا فیکٹ چیک سے یہ بات سامنے آئی کہ ایکس پر مائیکل کوگل مین سے منسوب پوسٹس فیک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024