• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

ڈی چوک احتجاج تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، عظمیٰ بخاری

شائع December 1, 2024
— فائل فوٹو:ڈان نیوز
— فائل فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کارخ کرنےکی غلطی نہیں کرے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، یہ لوگ اپنی ذلت اور بدنامی کو جعلی خبروں اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا، جتھوں کے ذریعے وفاق پر چڑھائی سے این آر او نہیں ملتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہیں کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشری بی بی کافی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024