• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

کرم میں خون ریزی پر تشویش ہے، مسائل پرُامن طریقے سے حل کیے جائیں، صدر ایکس سروس مین

شائع December 1, 2024
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم — فائل فوٹو
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم — فائل فوٹو

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ جھڑپوں میں خون ریزی پر تشویش ہے، ملکی مسائل پرُامن طریقے سے حل کیے جائیں۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے اجلاس کے بعد لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کرم ایجنسی میں حالیہ جھڑپوں میں خون ریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے اور ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل پرُامن طریقے سے حل کرنے ہیں، حالیہ واقعات میں چار رینجرز اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں سویلینز کے جاں بحق ہونے کی کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، باہر بیٹھے ہوئے ڈیجیٹل دہشت گردوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانا چاہیے۔

واضح رہے کہ کرُم ایجنسی میں گیارہ روز سے جاری کشیدگی میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر سیز فائر کرکے پولیس اور فورسز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

سماجی راہنما میر افضل خان کا کہنا تھا کہ پاراچنار-پشاور مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے 50 روز سے بند ہیں، شاہراہوں کی بندش سےاشیائےخورونوش اور ادویات ختم ہوگئی ہیں، جس کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024