• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور

شائع December 3, 2024
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار عالم نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے27 مقدمات میں راہداری ضمانت درخواستیں دائرکی ہے، ان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، یہ وہاں پرپیش ہو جائیں گی، تھوڑا زیادہ وقت دیا جائے، 50 سےزائد مقدمات میں پیش ہونا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو پابند کریں کہ یہ وہاں عدالت میں پیش ہوں۔

جسٹس وقار احمد نے ریمارکس میں کہاکہ بشریٰ بی بی کو راہداری ضمانت اس لیےدے رہے ہیں کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں، زیادہ وقت اس لیے نہیں دے سکتے کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 27 مقدمات میں 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024