• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ ڈان بریڈمین کی 77 سال پرانی کیپ 3 لاکھ 90 ڈالر میں نیلام

شائع December 3, 2024
— فوٹو: این ڈی ٹی وی
— فوٹو: این ڈی ٹی وی

آسٹریلوی لیجنڈ کھلاڑی ڈان بریڈمین کی ستتر سال پرانی کیپ دس منٹ سے بھی کم وقت میں 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگئی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی ڈان بریڈمین نے جئ بیگی گرین ٹیسٹ کیپ 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر زائد رقم میں فروخت ہوگئی، جو نیلامی فیس کے بعد بڑھ کر 4 لاکھ 89 ہزار 700 ڈالر (13 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار روپے) سے زائد ہوگئی۔

77 سال پرانی یہ کیپ ڈان بریڈمین نے بھارت کے خلاف 48-1947 کی ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے پہنی تھی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کیپ بریڈمین کی جانب سے سیریز کے دوران پہنی جانے والی واحد بیگی گرین ہے، جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

1948 کی ٹیسٹ سیریز میں ڈان بریڈمین کی کارکردگی غیرمعمولی تھی، اپنی سرزمین پر اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کپتان نے صرف 6 اننگز میں 178.75 کی اوسط سے 715 رنز بنائے تھے، جن میں تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔

نیلامی کا انتظام سنبھالنے والے نیلام گھر بون ہیمز نے اس کیپ کو نایاب اور بریڈمین کے شاندار کیریئر سے براہ راست تعلق قرار دیا، فاکس اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق بریڈمین نے یہ کیپ بھارتی ٹور مینجر پنکج کمار گپتا کو تحفے میں دی تھی۔

نیلامی صرف 10 منٹ تک جاری رہی لیکن بولی دہندگان نے اس مختصر وقت میں زبردست بولی لگائی، نیلامی کی بولی پر جب آخری ہتھوڑا گرا تو بولی 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر پر تھی، یہ کیپ اب تک فروخت ہونے والی کرکٹ کی یادگاروں میں سب سے مہنگی تصور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈان بریڈمین کو 52 ٹیسٹ میچوں میں 6 ہزار 996 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، جس میں 29 سنچریاں 13 نصف سنچریاں شامل ہیں،طویل ترین فارمیٹ میں مشہور ہٹر نے سب سے زیادہ 12ڈبل سنچریاں اور 2 ٹرپل سنچریاں بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024