اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، 2 افراد گرفتار
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کو دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہونا تھا تاہم بم کی اطلاع ملنے کے بعد جہاز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا اور مسافروں کا سامان اتار لیا گیا۔
گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو بھی اسی جہاز سے سفر کرنا تھا، زیر حراست دونوں افراد کو ان کے تیسرے دوست نے کال کرکے بم کی اطلاع دی تھی،کال کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پرواز سے ڈپٹی اسپیکر سمیت 8 ارکان پارلیمنٹ اور 150 مسافروں کو کراچی روانہ ہونا تھا۔