• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

خرم مشتاق قائم مقام سی ای او مقرر، پی آئی اے کی یورپ میں دوبارہ پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں

شائع December 5, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے سینئر ایگزیکٹو خرم مشتاق کو ادارے کا قائم مقام چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا جبکہ ایئرلائن پابندی کے خاتمے کے بعد یورپی ممالک میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خرم مشتاق اس سے قبل پی آئی اے کے کمرشل، ایئرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی اور ویجیلنس کے شعبوں کے سربراہ رہے ہیں۔

مزید بتایا کہ ایئر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد خرم مشتاق اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے یورپ میں فلائٹ آپریشن سے پابندی اٹھالی تھی۔

اگلے روز (یکم دسمبر) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے یورپی یونین کے ایوی ایشن ریگولیٹر (ایاسا) کی جانب سے فلائٹ آپریشن سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد جلد ہی یورپی روٹس پر پروازوں کی بحالی کا عندیہ دے دیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بتایا تھا کہ ایئرلائن اگلے تین سے چار ہفتوں کے دوران یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکومت ایئرلائن کے 60 فیصد حصص فروخت کرنے کی وجہ سے یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی پر عارضی طور پر پابندی ہٹانے زور دیا تھا، ایاسا کی پابندی سے ایئر لائن کو سالانہ 40 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

جون 2020 میں اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ کمرشل پائلٹس کی ایک بڑی تعداد نے ’مشکوک لائسنس‘ حاصل کر رکھے ہیں۔

جس کے بعد یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا، بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024