• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

شائع December 5, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور جنوبی وزیرستان میں مختلف کامیاب آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران خوارج سرغنہ خان محمد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 خارجی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔

گزشتہ روز ضلع لکی مرورت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا تھا، اس دوران پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ شہید محمد زوہیب الدین کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ اس کارروائی سے 3 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا تھا جب کہ 26 نومبر کو پاک افغان سرحد سےخوارج کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024