• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

محمد صادق خان دوبارہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

شائع December 6, 2024
— فائل فوٹو: ایکس/ایمبیسڈر صادق
— فائل فوٹو: ایکس/ایمبیسڈر صادق

وزیر اعظم نے سابق سفیر محمد صادق خان کو دوبارہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کردیا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے محمد صادق خان کی تعیناتی کی تصدیق کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق سفیر محمد صادق خان کو دوبارہ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا، محمد صادق خان 3 سال قبل بھی اسی عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

محمد صادق خان 2023 میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے، اس سے قبل وہ 2008 سے 2014 تک افغانستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

سابق سفارتکار آصف درانی کو 10 ستمبر 2023 میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، تاہم اس کے بعد افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی مقرر نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024