• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

پنجاب حکومت کا چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ’کاروبار کارڈ‘ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

شائع December 7, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسکیم کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیم کاروبار کے لیے ’چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم‘ پر اتفاق کیا گیا۔

چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت 3 کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا جو 5 سال تک واپس کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمال اور میڈیم لون اسکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے جب کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3 ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا اور چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا۔

ان کاکہنا تھاکہ کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10 علاقوں میں ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہوسکے گا جب کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لیے ترجیحاً لون مل سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024