• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پروفیشنل، ان کا ڈریسنگ سینس بہترین ہے، شاہد آفریدی

شائع December 7, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پروفیشنل اور ان کا ڈریسنگ سینس سب سے بہتر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج میں کراچی کےدوستوں کےساتھ گپ شپ کروں گا، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پروفیشنل ہیں، کراچی والوں کا ڈریسنگ سینس سب سے بہتر ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اردو اسپیکنگ لوگ سب سے زیادہ ادب کا شوق رکھتے ہیں، اپنےکیریئر کی تمام کرکٹ کراچی میں ہی کھیلی، شہر قائد کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ بہت کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں تھا، بابر اعظم کے بعد بہترین چوائس رضوان ہی تھے، تاہم جب شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنادیا گیا تھا تو ایک سیریز کے بعد ہٹانا غلط تھا، اس کو وقت ملنا چاہیے تھا، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ چیئرمین کے ساتھ سب کچھ ہی بدل جاتا ہے۔

’ڈاکٹر، انجینئر بن جائیں گے لیکن تربیت بھی ساتھ اہم ہے‘

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آج کل جس کا جو دل چاہے کہہ دیتا ہے، آپ تنقید کریں لیکن الفاظ کا چناؤ بہتر کریں، مزید کہا کہ آپ ڈاکٹر، انجینئر بن جائیں گے لیکن تربیت بھی ساتھ اہم ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بزرگوں سے کہوں گا کہ بچوں کو ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر لاکر اصلی دنیا میں لائیں۔

’ابھی خود کو نانا نہیں مانتا‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ہر کسی نے تعریف کی تھی، بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری تو ضرور ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ابھی خود کو نانا نہیں مانتا، جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی تو پھر نانا مانوں گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ ضائع بھی تیزی سے ہوتا ہے، کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، اس سے بیٹسمین نکلا کرتے تھے۔

’چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کی پوزیشن ٹھیک ہے‘

مزید کہا کہ صائم ایوب تینوں فارمیٹس میں پاکستاں کا ٹاپ پرفارمر بن سکتا ہے، پلیئرز کو سوشل میڈیا نہیں اس کی پرفارمنس کرکٹ کھلاتی ہے، عامر جمال پاکستان کے لیے عبد الرزاق والا کردار ادا کرسکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مضبوط پوزیشن لینے کے لیے آپ کو اپنے پیروں پر بھی کھڑا ہونا پڑے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیکھنا ہے کہ اس نے سب کو کرکٹ کھلانا یا پیسے کو دیکھنا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس وقت چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کی پوزیشن ٹھیک ہے، اگر بھارت نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024