• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی اچانک موت

شائع December 8, 2024
ہتھنی سونیا کی لاش سفاری پارک میں موجود ہے — فوٹو: ڈان نیوز
ہتھنی سونیا کی لاش سفاری پارک میں موجود ہے — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا انتقال کرگئی، عملے کے مطابق ہتھنی سونیا کی موت رات کے وقت اچانک واقع ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اتوار کی صبح عملہ سفاری پارک پہنچا تو ہتھنی کو مردہ پایا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہتھنی کی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

سفاری پارک میں 3 ہتھنیاں موجود تھیں، ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں موجود تھے جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔

ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم دو دن بعد ہوگا، ہتھنی کے جسم کو برف لگا کر رکھا گیا ہے، فور پاز کےعامر خلیل ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کریں گے۔

دریں اثنا، مئیر کراچی نے سفاری پارک میں ہتھنی کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی ہلاکت پر افسوس ہوا، ہتھنی کی ہلاکت میں غفلت پائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہتھنی کی ہلاکت پر ہر پہلو سےجائزہ لیاجائےگا،ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائےگا اور تمام وجوہات سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024