• KHI: Asr 4:27pm Maghrib 6:03pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:20pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:21pm
  • KHI: Asr 4:27pm Maghrib 6:03pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:20pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:21pm

ڈانس ویڈیو کی تشہیر، علیزے شاہ نے تمام انسٹاگرام پوسٹس حذف کردیں

شائع December 9, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈ ڈانس ویڈیو کی تشہیر کے لیے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس حذف کردیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ علیزے شاہ نے مکمل طور پر اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کی ہیں یا عارضی بنیادوں پر انہیں کچھ دنوں تک ٹائم لائن سے ہٹایا ہے۔

انسٹاگرام یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ پوسٹس کو کچھ دنوں، ہفتوں یا مہینوں کے لیے ٹائم لائن سے ہٹایا جائے لیکن وہ پوسٹس ڈیلیٹ نہیں ہوتیں بلکہ وہ صرف شیئر کرنے والے کو ہی نظر آتی ہیں۔

علیزے شاہ نے 8 دسمبر کو انسٹاگرام پر اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے باقی تمام پرانی پوسٹس کو حذف کیا۔

علیزے شاہ نے ’کنگ‘ نامی گانے میں بولڈ ڈانس پرفارمنس کی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

علیزے شاہ نے واحد کی جانے سے گائے گئے گانے ’کنگ‘ میں جلوے بکھیرے، جس کی موسیقی یحیٰ فرید اور واحد نے ترتیب دی۔

’کنگ‘ گانے کو فری برڈ پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے، جس میں گلوکاروں کے علاوہ صرف علیزے شاہ کو ڈانس پرفارمنس کرتے دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ ماہ نومبر میں مذکورہ گانے کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر اور مختصر ویڈیوز شیئر کیے تھے، جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علیزے شاہ کے ’کنگ‘ کو 7 دسمبر کو ریلیز کیا گیا اور یوٹیوب پر دو دن میں اسے 24 ہزار سے زائد بار تک دیکھا گیا۔

گانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا۔

لوگوں نے انہیں بولڈ ڈانس پرفارمنس کرنے اور مختصر لباس پہننے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں مسلمان اور پاکستانی ہونے کے طعنے بھی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025