• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

وزیراعظم کا قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب، تاریخی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

شائع December 9, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطرکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قطر کے قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور قطر دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دور اندیش قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی، کچھ سال قبل فٹبال ورلڈکپ کا انعقاد اس کی بہترین مثال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے حالیہ دورے کے دوران دوحہ میں نمائش کا افتتاح کیا، نمائش کی سرپرستی کے لیے اپنی بہن شیخہ المیاسہ کی کوششوں اور امیر قطر کا شکر گزار ہوں، نمائش میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر قطر پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، امیر قطر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، قطر اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے، پاکستان کا قطر میں آئی ٹی، تعمیرات سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024