• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی

شائع December 11, 2024
فوٹو: پروٹیز کرکٹ ایکس
فوٹو: پروٹیز کرکٹ ایکس
فوٹو:پرٹیز کرکٹ ایکس
فوٹو:پرٹیز کرکٹ ایکس
—فوٹو:کرک انفو
—فوٹو:کرک انفو
فوٹو:پرٹیز کرکٹ ایکس
فوٹو:پرٹیز کرکٹ ایکس

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں، ریزا ہینڈرکس 8، رسی وین ڈیر ڈوسن صفر اور میتھیو بریٹکزے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ملر نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے میدان بدر کیا۔

ان کے بعد آنے والے بلے باز جنوبی افریقی کپتان ہنرکس کلاسن کا قیام وکٹ پر زیادہ طویل نہیں رہا اور 12 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، ڈینوون فریرا 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جارج لنڈے 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹ پر 183 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد نے 3،3 عباس آفریدی نے 2 اور سفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

184 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز متاثر کن نہیں تھا جبکہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان محمد رضوان اور صائم ایوب نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا، 56 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عثمان خان تھے جو 9 رنز بنا سکے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی طیب طاہر تھے جو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ان کے بعد شاہین شاہ آفریدی 9 اور عرفان خان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عباس آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حارث اور سفیان مقیم ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اس طرح پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکا اور میزبان جنوبی افریقہ نے پہلا ٹی 20 میچ 11 رنز سے اپنے نام کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جارج لنڈے نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ کوینا مفاکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

48 رنز بنانے کے بعد 4 وکٹیں لینے والے جارج لنڈے کو میچ کا بہترین کھلائی قرار دیا گیا۔

قبل ازین ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرک کلاسن نے کہا کہ وکٹ پچھلے دو سیزن میں شاندار رہی اور امید ہے کہ ہم اسکور بورڈ پر اچھا ٹارکٹ سیٹ کرکے مخالف پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، ہم آج رات سے سیزن کا اچھا آغاز چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو موقع مل رہا ہے، لگتا ہے کہ ہمیں 2026 ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے اپنے پول کو بڑھانے کی ضرورت ہے، بہت سارے لڑکوں کا کافی لمبا اور مصروف سیزن تھا، اس لیے اس انہیں آرام دیا گیا ہے۔

پروٹیز کپتان نے کہا کہ نئے آنے والے لڑکوں کے لیے بھی یہ مناسب موقع ہے، دیکھیں پاکستان کے پاس معیاری باؤلنگ اٹیک ہے، تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ ہے، وہ کافی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھا مقابلہ ہونے والا ہے۔

قبل ازیں، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد رضوان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024