• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں

شائع December 10, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔

انہوں نے کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا۔

جنوبی افریقہ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹی 20 کیرئر کی 100 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

ان کے علاوہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور لیگ اسپنر شاداب خان بھی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی شاہین آفریدی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں 112 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 116 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024