• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی پر حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

شائع December 11, 2024
— فائل فوٹو: آئی سی  سی
— فائل فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی پر نومبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ 3 ون ڈے میں 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز قرار پائے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی نے نومبر کے لیے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے علاوہ بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن کو بھی نامزد کیا تھا۔

حارث رؤف نے مجموعی طور پر نومبر میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں، یہی نہیں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے کریئر میں دوسری بار 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

بعد ازاں، نومبر میں ہی کھیلی گئی آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں حارث رؤف نے مزید 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ٹیم نے زمبابوے کا دورہ کیا، جہاں حارث رؤف نے اسی ماہ مزید 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی اور پھر آخری میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تاریخی فتح اپنے نام کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024