• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کا پی سی بی کے ساتھ سفر ختم، جیسن گلیسپی نے بھی دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا

شائع December 12, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے دیگر آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹم نیلسن کو باضابطہ طور پر ’ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ‘ کے طور پر رواں سال اگست میں جیسن گلیپسی کی سفارش پر مقرر کیا گیا تھا لیکن اب ان کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا جو دورہ آسٹریلیا کے بعد رینیو ہونا تھا۔

پاکستان ریڈ بال کوچ پی سی بی کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے تھے اور وہ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کے فیصلے کے بارے میں انتظار کر رہے تھے۔

تاہم ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح پرعزم تھے اور ان کی تیاری بھی مکمل تھی لیکن پی سی بی نے انہیں بتایا ہے کہ اب ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو اس بارے میں اطلاع نہیں دی تھی کہ انہیں جنوبی افریقہ کے دورے میں اپنے اسسٹنٹ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، اس فیصلے سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

پی سی بی نے اکتوبر میں ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کو ٹیسٹ ٹیم کے سلیکشن پینل سے ہٹا دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ اب صرف ’میچ ڈے اسٹریٹجسٹ‘ ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا میں پاکستان کی وائٹ بال سیریز کے اختتام کے بعد سے کھلاڑی اور بورڈ کے درمیان محدود رابطے تھے ، جہاں انہوں نے گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری بنیاد پر ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے ابھی تک ٹم نیلسن کے متبادل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم موجودہ انتظامیہ نے اس سال کے اوائل میں مقرر کیے گئے غیر ملکی کوچز کی جگہ پاکستان میں مقیم کوچز کو تعینات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پی سی بی ماضی میں غیر ملکی کوچز خاص طور پر گیری کرسٹن کے معاملے میں عدم اطمینان کی وجہ پاکستان میں کم وقت گزارنے کو قرار دیتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن پینل کا حصہ رہنے والے عاقب جاوید کو گزشتہ ماہ چیمپئنز ٹرافی تک عبوری طور پر وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی ٹیم نیلسن کی جگہ مقامی کوچ تعینات کرنے کا خواہاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024