• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:30pm

سندھ میں کام کرنیوالی غیر ملکی کمپنی سے بھتہ طلب، ملازمین نے خوفزدہ ہوکر کام روک دیا

شائع December 14, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ میں غیر ملکی تعمیراتی کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، دھمکیوں کے بعد کمپنی کے غیر ملکی ملازمین نے منصوبے پر کام کرنا چھوڑ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق غیر ملکی کمپنی کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط پر وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی تعمیراتی کمپنی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ انڈس ہائی وے این 55 ایڈیشنل کیرج وے پر کام کے دوران بھتہ طلب کیا گیا، اس دوران کنسٹرکشن منیجر کو متعدد فون کالز کی گئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شکارپور کے رہائشی شخص بدیہل نے کال کرکے 50 لاکھ روپے، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون دینے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر میرے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو انفرا اسٹرکچر اور مزدوروں کو نقصان پہنچے گا۔

یہ غیر ملکی کمپنی شکارپور سے رانی پور تک انڈس ہائی وے این 55 کے 221 کلومیٹر فاصلے پر شاہراہ تعمیر کر رہی ہے، کمپنی حکام کے مطابق بھتے کے مطالبے کے بعد اب کوئی بھی غیر ملکی شہری سائٹ پر کام نہیں کر رہا۔

کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر نے خط لکھ کر وفاقی اور صوبائی اداروں سے سیکیورٹی دینے کی درخواست کی، جس پر وزارت داخلہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ منصوبے پر بلاخوف و خطر کام جاری رکھ سکے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2024
کارٹون : 13 دسمبر 2024