• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 3:23pm

تیسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر، جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

شائع December 14, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا، تین میچوں کی سیریز پروٹیز نے 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں موسم خراب رہا، تیز ہواؤں اور بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے دونوں ٹی 20 میچز میں شکست سے دو چار ہونا پڑا تھا۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا تھا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، مسلسل ناکام رہنے والے عثمان خان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر میزبان ٹیم کو 206 رنز کا ہدف تھا، پاکستان کی جانب سے سائم ایوب نے 98، بابراعظم 31 اور عرفان خان30 رنز کر نمایاں رہے تھے۔

جوابی بیٹنگ میں جنوبی افریقہ نے اوپنر بلے باز ریزا ہینڈرکس کی شاندار سنچری کی بدولت ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا تھا، اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

تیسرا ٹی 20 میچ 14 دسمبر، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2024
کارٹون : 13 دسمبر 2024