• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 3:24pm

والد کے انتقال پر ’الحمدللہ‘ پڑھ کر صبر کیا، نادیہ جمیل

شائع December 16, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ انہوں نے والد کے انتقال کے بعد ’الحمدللہ‘ پڑھ کر صبر کیا اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کیا۔

نادیہ جمیل کے والد مئی 2023 میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے والد کے انتقال کر پر ان کے ہمراہ کھچوائی گئی آخری تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہم اللہ کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔

اب انہوں نے والد کے انتقال کے بعد زندگی میں آنے والی مشکلات پر بات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ والد ان کی زندگی میں پچاس سال تک رہے، انہیں ایسا لگا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ بھی زندہ نہیں رہ پائیں گی، وہ بھی مر جائیں گی۔

ان کے مطابق والد کے چلے جانے کے بعد انہوں تکلیفیں دیکھیں لیکن پھر صبر اور شکر کیا کہ خدا نے انہیں والد کی رحمت سے پچاس سال تک نوازا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نصف صدی تک والد کے ساتھ رہنے پر ’الحمدللہ‘ پڑھ کر صبر کیا اور تکلیف سے باہر نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پیاروں کے انتقال پر ’الحمدللہ‘ پڑھنا اپنی سعودی عرب کی ایک دوست سے سیکھا تھا، جنہوں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے انتقال پر ’الحمدللہ‘ پڑھتے ہیں۔

نادیہ جمیل کے مطابق انہیں مذکورہ دوست نے بتایا تھا کہ جب ان کے اکلوتے بیٹے انتقال کر گئے تھے تو ان کے پاس ایک پاکستانی خاتون آئی تھیں، جنہوں نے ان سے پوچھا کہ کس طرح انہوں نے اکلوتے بیٹے کے انتقال پر صبر کیا اور ’الحمدللہ‘ پڑھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دوست نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ پاکستانی خاتون کے ہاتھ میں موجود سونے کے کنگن ان سے مانگا اور اپنے ہاتھ میں پہنا، کچھ دیر بعد پاکستانی خاتون کو انہوں نے کہا کہ اب وہ ان سے اپنا کنگن واپس مانگیں۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ ان کی دوست نے پاکستانی خاتون کی جانب سے اپنا کنگن واپس مانگنے پر انہیں صبر اور خاموشی کے ساتھ کنگن واپس کیا اور سمجھایا کہ جس طرح انہوں نے انہیں کنگن دے کر واپس مانگا، اسی طرح خدا نے بھی ان پر یقین کرکے انہیں بیٹا دیا جو 15 سال تک ان کے پاس رہا، پھر خدا نے اپنی چیز ان سے واپس مانگ لی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوست نے پاکستانی خاتون کو بتایا کہ اسی طرح خدا ہر کسی پر یقین کرکے انہیں والدین اور بیٹوں سے نوازتا ہے اور پھر وقت آنے پر اپنی چیز واپس لے لیتا ہے، جس پر ہمیں صبر کرنا چاہیے، ہمیں قرض لوٹاتے وقت دکھی نہیں ہونا چاہیے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2024
کارٹون : 16 دسمبر 2024