• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

لاہور ہائیکورٹ: سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کےخلاف درخواستیں مسترد

شائع December 18, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سرکاری اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صرف بند سرکاری اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، آؤٹ سورس اسکولز بھی پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہی رہیں گے۔

یاد رہے کہ درخواست گزاروں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت حکومتی پروگرام کو چیلنج کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولز کو پرائیویٹ کرنے کا اقدام خلاف قانون ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سرکاری اسکولز پرائیویٹ کرنے سے فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا لہٰذا عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

تاہم سرکاری وکیل کا موقف سننے کے بعد عدالت نے سرکاری اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں۔

واضح رہے کہ ستمبر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک اسکول ری آرگنائزنگ پروگرام سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور پہلے مرحلے میں 5ہزار800 اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کل 13 ہزار 219 اسکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جائے گا جو انہیں چلانے کے لیے این جی اوز، افراد اور دوسرے اداروں کے حوالے کریں گے۔

تاہم اسکولوں کے یوٹیلٹی بلز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ادا کرے گی اور نجی ادارے روزانہ اجرت کی بنیاد پر اساتذہ کو بھرتی کریں گے، پنجاب حکومت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو فی طالب علم 700 روپے فیس ادا کرے گی اور یہ رقم اساتذہ کو طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر ادا کی جائے گی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) ایک خود مختار ادارہ ہے، جسے 1991 میں حکومت پنجاب نے نجی اور سرکاری شراکت داری کے ذریعے تعلیم کے فروغ کے لیے قائم کیا تھا، یہ ادارہ نجی اسکولوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024