• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کراچی: خاتون پولیو ورکر یرغمال، پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 افراد گرفتار

شائع December 18, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں انسداد پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، ناظم آباد میں خواتین نے پولیو ٹیم سے عدم تعاون پر زیرحراست شخص کی رہائی کے لیے خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنالیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر نے ایک گھر پر دستک دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہا تو خاندان کے سربراہ نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے مغلظات بکیں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار سے دست درازی بھی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ درج کرادیا جبکہ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب ناظم آباد نمبر 3 میں پولیو ٹیم قطرے پلانے پہنچی تو گھر کے سربراہ نے بچے کی طبیعت کی خرابی کو جواز بناکر قطرے پلانے سے انکار کیا تو اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کے سربراہ کو حراست میں لےلیا۔

گھر کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد خواتین نے پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے لیڈی ہیلتھ ورکر کو فلیٹ کے اندر بلاکر محبوس کرلیا اور اسے چھوڑنے کے عوض زیرحراست شخص کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بازیاب کروالیا جبکہ گھر کے سربراہ کو گرفتار کرکے ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024