• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کراچی: عالمی تنظیم کے سفاری پارک میں ہتھنی کی موت سے متعلق اہم انکشافات

شائع December 18, 2024
ہتھنی سونیا کی لاش سفاری پارک میں موجود ہے — فوٹو: ڈان نیوز
ہتھنی سونیا کی لاش سفاری پارک میں موجود ہے — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کے حوالے سے جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز ’ نے اہم انکشافات کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق چند روز قبل کراچی کے سفاری پارک میں اچانک مرنے والی ہتھنی سونیا کے حوالے سے فور پاز نے اپنی ویب سائیٹ پر اہم انکشاف کیا ہے۔

جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ہتھنی سونیا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

فور پاز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے، پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن جان لیوا ثابت ہوا۔

فورپاز کا کہنا تھا کہ ہتھنی سونیا اور نورجہاں کی موت غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں، ہاتھیوں کی صحت کے لیے مناسب دیکھ بھال اور غذا نہایت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا اتوار کی صبح مردہ پائی گئی تھی، سونیا کی وجہ موت جاننے کے لیے اگلے ہی روز اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمل سائنسز سے آئے پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے سونیا کا پوسٹ مارٹم کیا تھا جب کہ کے ایم سی کے ڈاکٹر عامر اسمٰعیل بھی پوسٹ مارٹم کے عمل میں شریک ہوئے تھے۔

کئی گھنٹے جاری رہنے والے پوسٹ مارٹم میں ہتھنی کے دل، گردوں اور دیگر اعضا کے نمونے حاصل کیے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ایک ماہ بعد آئے گی جس سے ہتھنی کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔

سفاری پارک کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہتھی سونیا کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024