• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے پر مریم نفیس کو تنقید کا سامنا

شائع December 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ مریم نفیس کو ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو لندن کے شاپنگ مالز اور اسٹریٹس میں خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مریم نفیس نے اونچی ایڑی والے جوتے اور قدرے تنگ لباس پہن رکھا ہے، جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیا، جس پر اداکارہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کو مزید تنگ اور مختصر لباس پہننا چاہیے تھا، جس پر مریم نفیس نے جواب میں لکھا کہ وہ اگلی ویڈیو یا شوٹ کے درمیان اس سے زیادہ تنگ لباس پہنیں گی۔

اداکارہ نے ویڈیو پر سخت الفاظ کا استعمال کرنے والے صارفین کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی۔

مریم نفیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

اب انہوں ںے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی، جس پر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، اس سے قبل دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے اور دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024