• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے الزامات میں مزید11 ملزمان کی آج جے آئی ٹی میں طلبی

شائع December 24, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

حکومت کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں میں مزید 11 ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آج طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمٰن، اظہر مشوانی، تقویم صدیق، محمد نعمان افضل کو آج طلب کیا ہے۔

جے آئی ٹی نے عروسہ ندیم شاہ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسیٰ ورک اور اکرام کٹھانہ کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں، ملزمان پر سوشل میڈیا پربدنیتی پر مبنی مہم کےذریعے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کےالزامات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کے تعین کے لیے تحقیقات کر رہی ہے، مزیدملزمان کی شناخت اور ان کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےسوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت آئی جی اسلام آباد پولیس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024