• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا

شائع December 25, 2024
پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منارہی ہے— فوٹو: رائٹرز
پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منارہی ہے— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
اسلام آباد کی نواحی بستی میں کرسمس کے موقع پر چراغاں کیا گیا ہے— فوٹو: رائٹرز
اسلام آباد کی نواحی بستی میں کرسمس کے موقع پر چراغاں کیا گیا ہے— فوٹو: رائٹرز

پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا، ملک بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں اور گھروں اور محلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور گیت گائے گئے۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے گلیاں اور محلے کرسمس ٹریز اور چراغاں کرکے خوبصورتی سے سجا دیے، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گرجا گھروں کی سیکیورٹی انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، کرسمس انسانیت کے لیے ایک آفاقی پیغام لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرسمس تمام انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام ہے اور ملکی ترقی خوشحالی خاص طور پر تعلیم، صحت اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار مثالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024