• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

کسانوں کے حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا، اسے پورے ملک میں پھیلائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع December 25, 2024
— فوٹو: فیس بک / اسکرین شارٹ
— فوٹو: فیس بک / اسکرین شارٹ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کی تحریک کا آغازکر دیا، پورے ملک میں تحریک پھیلائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر جماعت اسلامی کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے منڈی بہا الدین میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ چولستان میں زمینیں کس میرٹ پر تقسیم ہو رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ فارمنگ سے عام کسان برباد ہو جائے گا، کسانوں کے حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا، اسے پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کا استحصال کیا، کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، حکومتی دعوؤں کے باوجود اس دفعہ کسانوں نے خوف کی وجہ سے کم رقبہ پر گندم کاشت کی ہے، حکومت گندم اور گنا کی امدادی قیمت کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 10کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، مافیا اور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیسر (آئی پی پیز) مافیا کے خلاف بھی احتجاج کا آغاز کیاجائے گا، عوام بڑی کال کے لیے تیار رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024