• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:30pm

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم فصلوں سے متعلق 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

شائع December 27, 2024
وزیراعظم شہباز شریف — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نےاہم فصلوں سے متعلق 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم خود سربراہی کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اہم فصلوں کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوڈ سیکیورٹی، صنعت و پیداوار، اور تجارت کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یا ان کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندے بوقت ضرورت کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کیا کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی کے لیے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) طے کر لیے ہیں۔

کابینہ کی یہ کمیٹی گندم، چاول، کپاس سمیت اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگائے گی، بڑی فصلوں کا مناسب زیر کاشت رقبہ یقینی بنانےکے لیے کو آرڈینیشن کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جون 2024 میں پاکستان اکنامک سروے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے زرعی فصلوں کی پیداوار میں دو دہائیوں کی سب سے سے بہتر کارکردگی انجام دی ہے۔

گندم، کپاس اور چاول کی فصلوں کی پیداوار میں 16.8 فیصد کی نمایاں مثبت نمو کے بعد اس شعبے کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ مالی سال 2023 میں 23.2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2024 میں 24 فیصد ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024